جمعرات 31 اکتوبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
جمعرات 31 اکتوبر 2024 16:20
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 6 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 277 روپے 85 پیسے ہو گئی ہے جبکہ بدھ کو اس کی قیمت 277 روپے 79 پیسے تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر73 روپے 97 پیسے، اماراتی درہم 75 روپے 64 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 736 روپے 91 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 721 روپے 66 پیسے، کویتی دینار کی 906 روپے 76 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 19 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 276 روپے 87 پیسے اور قیمت فروخت 278 روپے 78 پیسے ریکارڈ کی گئی ہیں۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 73 روپے 52 پیسے اور قیمت فروخت 74 روپے 15 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 75 روپے 27 پیسے اور قیمت فروخت 75 روپے 97 پیسے رہی۔