Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دراندازوں کو سہولت فراہم کرنے والا گروہ گرفتار

’گروہ 5 افراد پر مشتمل ہے جن میں سے دو یمنی اور تین سعودی شہری ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ ملک میں غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے داخل ہونے والے دراندازوں کو پناہ دینے اور سہولت فراہم کرنے والا گروہ گرفتار ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گروہ 5 افراد پر مشتمل ہے جن میں سے دو یمنی اور تین سعودی شہری ہیں۔
امن عامہ نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان میں سے ایک کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، جدید جی پی آر آلات اور کیش ضبط ہوا ہے‘۔
’مذکورہ گروہ نے 36 افراد کو سرحد سے ٹرنسپورٹ اور پناہ دی ہے جن میں سے 33 ایتھوپی اور تین یمنی تارکین ہیں‘۔
’مذکورہ گروہ ریاض اور وادی الدواسر میں گیسٹ ہاؤس  چلا رہے تھے جہاں دراندازوں کو پناہ دی جاتی تھی جبکہ ان کے زیر استعمال جازان اورعسیر میں دو گاڑیاں ضبط ہوئی ہیں‘۔
محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ ’دراندازوں اور غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنا یا ان کے ساتھ تعاون کرنا سنگین جرم ہے‘۔
’ایسا کرنے پر 15 سال تک قید اور 10 لاکھ ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے‘۔

شیئر: