اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ شیخ رشید کو جلد تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دینے جارہا ہوں۔ شیخ رشید نے مافیا کا بڑی زبردست طریقے سے مقابلہ کیا ۔ پیپلز پارٹی کے رہنما بابراعوان بھی پی ٹی آئی میں شامل ہو جائیں گے۔ جمعرات کواسلام آباد میں افطار ڈنر کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اب وزارت عظمی کے لئے مریم نواز کو تیار کر رہے ہیں کیوں کہ ان کے پاس اور کوئی آپشن نہیں۔ انہوں نے خبر دار کیا کہ اگر جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی تو عید کے بعد بڑی تحریک چلائیں گے۔ سپریم کورٹ میں میچ جیتنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے شفاف الیکشن کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انتخابات میں ایک فوجی پولنگ اسٹیشن کے اندر اور ایک باہر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 2017 انتخابات کا سال ہے۔ اسی لئے انٹرا پارٹی الیکشن کرائے۔ عمران نے آ ئندہ الیکشن تک شادی نہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔