Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئی قوم کی خدمت سے نہیں روک سکتا،نواز شریف

  جھنگ...وزیر اعظم نواز شریف نے کہاہے کہ مخالفین الیکشن جیت نہیں سکتے، صرف سازش کرتے ہیں۔ دھرنے اور احتساب کی آڑ میں سازش کرتے ہیں۔ کبھی جے آئی ٹی کی آڑ میں چھپتے ہیں۔ میدان میں آکر مقابلہ کرو۔ انہوں نے کہا کہ ترقی روکنے اور ملک کو بجلی سے محروم کرنے والوں کا کڑا احتساب کریں گے۔ جس دن جے آئی ٹی رپورٹ جمع کرائے گی ہم داسو پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ جمعہ کو حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پاکستان میں منصوبوں کی تیز ترین تکمیل کی نئی روایت قائم ہو رہی ہے۔ روشنیاں واپس لوٹ رہی ہیں، کارخانے چل پڑے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب سے حکومت سنبھالی 7 ہزار میگاواٹ بجلی کا اضافہ ہوچکا ۔ حکومت میں آتے ہی پاور پلانٹس کی منصوبہ بندی کی ، لوڈشیڈنگ کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنے جارہے ہیں۔ مخالفین کو تکلیف ہی یہی ہے کہ پاکستان ترقی کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مخالفین 4 سال سے جو کچھ کر رہے ہیں۔ قوم اسے جانتی ہے، جنہوں نے آسمان سر پر اٹھا رکھا ہے۔ انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ آپ ہزار بار آسمان سر پر اٹھا لیں ہمیں قوم کی خدمت سے نہیں روک سکتے ۔ 

 

شیئر: