Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی لڑکیوں میں ٹائیکوانڈو کی مقبولیت

جدہ۔۔۔۔ٹائیکوانڈو کی سعودی ٹرینر کیپٹن مہا باہدیلہ نے بتایا ہے کہ خود کے دفاع کا ہنر سیکھنے والی سعودی لڑکیوں کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے۔ سعودی لڑکیاں ٹائیکوانڈو اور کک باکسنگ سیکھنے میں دلچسپی لے رہی ہیں۔ کیپٹن مہا نے اس یقین کا اظہار کیا کہ انہیں جلد ہی خود کے دفاع کا ہنر سکھانے والا لیڈیز کلب کھولنا پڑیگا۔ مملکت بھر میں اسپورٹس آگہی کا دائرہ بڑھتا جارہا ہے۔

شیئر: