سابق یمنی صدر علی عبد اللہ صالح جاں بحق
صنعائ: سابق یمنی صدر علی عبد اللہ صالح جاں بحق ہوگئے۔ وہ صنعاءمیں حوثی باغیوں کے خلاف معرکے کے دوران مارے گئے۔ پیپلز کانگریس پارٹی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے سابق صدر کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔
صنعاءسے موصول ہونے والی متضاد خبروں کے مطابق حوثی باغیوں نے ان کے قافلے پر حملہ کیا تھا۔ قبل ازیں ان کی پارٹی کی طرف سے خبر کی تردید کی گئی تھی۔ نیوز چینل الحدث نے بھی کہا تھا کہ سابق صدر کی ہلاکت کی خبریں محض افواہ ہیں۔
وڈیو دیکھنے کے لئے کلک کریں: