Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القدس سے متعلق ٹرمپ کے رابطے

ریاض ..... امریکی صدر ٹرمپ نے عرب اور اسرائیلی قائدین کو مطلع کردیا ہے کہ وہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے والے ہیں وہ امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے القدس منتقل کرنے کا اعلان کرینگے۔ یہ خطرات سے بھرپور اقدام ہوگا۔ اس سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا اور امن عمل سبوتاژ ہوگا۔ تل ابیب میں امریکی سفارتخانے نے دفتر خارجہ کے 2خفیہ پیغامات پہنچائے۔ متعدد سفارتخانوں اور قونصل خانوں کو ممکنہ خطرات سے بچاﺅ کے اقدامات اورحفاظتی انتظامات سخت کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے

شیئر: