Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد کے دورہ الازھر کے موقع پر مصری بچوں کا اظہار مسرت

    قاہرہ - - -  - ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان کی جامعہ الازھر آمد کے موقع پر ہزاروں بچے انہیں خوش آمدید کہنے کیلئے سڑک کے کنارے پر موجود تھے ۔ بچوں نے سعودی لباس پہنا ہوا تھا اور ہاتھوں میں خوش آمدید کے بینر اٹھائے ہوئے تھے ۔ سبق نیوز کے مطابق ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان آل سعوددورہ مصر کے دوران جب معروف درسگاہ الازھر پہنچے تو وہاں پہلے سے انکے انتظار میں موجود بچوں نے انہیں خوش آمدید کہا ۔ ولی عہد مملکت مصری صدر کے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے جامع الازھر کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کیا جو 3 برس قبل مملکت کے تعاون سے شروع کیا گیا تھا ۔
مزید پڑھیں:- - - - -قطر کا مسئلہ چھوٹا سا ہے،کوئی بھی وزیر حل کرسکتا ہے، محمد بن سلمان

شیئر: