Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#پاکستان زندہ باد

یوم آزادی کے سلسلے میں بدھ کو دوسرے دن بھی ٹوئٹس کی بھر مار رہی
سعود خان تحریر کرتے ہیں کہ ہر پاکستانی نے گزشتہ روز جشن آزادی منالیا۔ اب برائے کرم پیارے قومی پرچم کو زمین پر نہ پھینکئے۔
ز ارا علی ٹویٹ کرتی ہیں کہ ہمیں وطن پر کوئی آنچ نہ آنے دینے کا عہد کرنا ہوگا۔
ندا حیدر کا ٹویٹ ہے کہ قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک خواتین مردوں کے شانہ بشانہ نہ ہوں۔
نوربیگ ٹویٹ کرتے ہیں کہ امن و خوشحالی اس ملک کا مقدر بن کر رہیگی۔ 
ایگل 70کے نام سے ایک ٹویٹ ہے کہ پہلی مرتبہ ایران میں مشہد میٹرو ٹرین سسٹم میں اسکرین پر یوم آزادی پاکستان کا پیغام دکھایا گیا ہے۔ 
بیا لکھتی ہیں کہ 14اگست کسی کا نہیں پاکستانیوں کا دن ہے۔
دردانہ رفیقی ٹویٹ کرتی ہیں کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نہیں توڑ سکتی۔
انیقہ نثار کہتی ہیں کہ ہمیں روزانہ ہی پودا لگانا چاہئے تاکہ ملک سرسبز ہوجائے۔
تنزیلہ عمران خان کا ٹویٹ ہے کہ کوئی شخص بالاتر یا کمتر نہیں لیکن کوئی شخص ایک جیسا بھی نہیں۔ لوگوں کے بارے میں یہی کہا جاسکتا ہے کہ یہ منفرد ہیں جن کا کسی سے مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔ اگر یہ تھیوری سمجھ لی جائے تو پھر ہم کامیاب ترین انسان سمجھے جائیں گے۔ 
روبی علی ٹویٹ کرتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس ارض پاک کو خوشحالی اور امن سے نوازے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں