#ابھے نندن
جمعرات 28 فروری 2019 3:00
پاکستانی حملے میں تباہ ہونے والے ہندوستانی طیارے کے گرفتار ونگ کمانڈر ابھے نندن نے پاکستانی آرمی کے رویے کی تعریف کی اور مشتعل ہجوم سے بچانے پر شکریہ ادا کیا۔ ٹویٹر صارفین نے اس حوالے سے کیا لکھا آئیے دیکھتے ہیں۔
صدیق جان نے ٹویٹ کیا کہ پاکستانی فوج کا رویہ انتہائی متاثر کن ہے۔ ہندوستانی پائلٹ ابھے نندن پاکستان آرمی کے شکرگزار۔ میری خواہش ہے کہ ہماری فوج کا رویہ بھی ایسا ہی ہونا چاہیے، پاکستان زندہ باد۔
شفق انوار نے لکھا کہ ہندوستانی پائلٹ ابھے نندن چائے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے۔ہم پاکستانی مہمان نواز لوگ ہیں معذرت چاہتے ہیں کل آپ لوگ چائے پانی پیے بغیرچلے گئے تھے آج اسلئے نیچے اتار کر پلائی۔
صبا بلوچ نے لکھا کہ پاکستان کے جوانوں نے مجھے ہجوم سے بچایا جو مجھے تشدد کا نشانہ بنا رہے تھے یہ سب میں اپنی آرمی سے ہی صرف امید رکھ سکتا تھا لیکن پاکستانی فوج سے میں بہت زیادہ متاثر ہوا میں اپنا بیان اپنے ملک میں جاکر بھی تبدیل نہیں کرونگا۔ہندوستانی پائلٹ
ایاز سمو نے ٹویٹ کیا کہ اگلی بار آنا تو مہمان بن کر آنا کیونکہ دشمن بن کر آئے تو آپکی واپسی مشکل اور تکلیف دہ ہوگی۔ جیسے کلبھوشن اور ابھے نندن کےلئے ہوگئی ہے۔ امن ہماری پہلی پسند ہے اور جنگ آخری۔
محمد فراز نے لکھاکہ ہند نے اپنے ونگ کمانڈر ابھے نندن کی پاکستان میں حراست کی تصدیق کر دی۔ کیسا لگا سرپرائز ہندوستانیوں۔
رانا جاوید نے کہا کہ پاکستان آرمی کے زیرحراست ہندوستانی پائلٹ ابھے نندن ہندوستانی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ہیں۔انہوں نے اعترافی بیان میں سروس نمبر تک بھی بتا دیا۔
مجاہد احمد نے ٹویٹ کیاکہ سوچنے کی بات یہ ہے کہ 25 سال کی سروس کے بعد بھی بیچارہ ابھے نندن ابھی تک کھٹارہ مگ21 ہی چلا رہا تھا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭