چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں کراچی سے ٹرین مارچ رواں دواں ہے اور جیالے ہزاروں کی تعداد میں اسٹیشن پر چیئرمین کا استقبال کرنے اور ان کا خطاب سننے کے لیے موجود ہیں۔ ٹویٹر صارفین نے بھی اس حوالے سے متعدد ٹوئٹس کیے۔
محمد نعیم خان نے لکھا : یا اللہ میرے چیئرمین بلاول بھٹو صاحب کے #کاروان_بھٹو ٹرین مارچ کا حفاظت فرماء آمین۔
ملک خالد احمد نے ٹویٹ کیا : جب پرچم جاں لے کر نکلے
ہم خاک نشیں مقتل مقتل
اس وقت سے لے کر آج تلک
جلاد پہ ہیبت طاری ہے۔
علی نواز نے لکھا : ابھی تو پارٹی
شروع ہوئی ہے
آگے آگے دیکھ ہوتا ہے کیا ......
"انتظار کریں
دم دما دم مست قلندر ہونے تک کا۔
انور کمال پاشا نے ٹویٹ کیا : چیئرمین بلاول بھٹوکی قیادت میں 'ٹرین مارچ منزل کی جانب رواں۔ انہوں نےکہا"40سال پہلےغیر جمہوری قوتوں نےذوالفقارعلی بھٹوکو تختہ دارپرلٹکادیا لیکن انہوں نےسر نہیں جھکایا جان دے دی یوٹرن نہیں لیا۔ کل بھی بھٹوزندہ تھا آج بھی بھٹوزندہ ہے۔
شکیل چوہدری نے ٹویٹ کیا : #کاروان_بھٹو کا استقبال ۔ ہر ریلوے اسٹیشن پچھلے اسٹیشن سے زیادہ سے زیادہ عوام کا سمندر ۔ جب تک سورج چاند رہے گا بھٹو تیرا نام رہے گا ۔
آمنہ حسینی نے سوال کیا : کوئی بلاول سے پوچھے تو کس بات پر کارواںلے کر گھوم رہا ہے۔۔۔ جو اپنی والدہ کے قاتل کو پکڑ نہیں سکا وہ قوم کی کیا بھلائی کرے گا۔۔۔ ہماری قوم کب باشعور ہوگی۔۔۔