ماہرین کا کہنا ہے کہ زیبرے کا اصل رنگ سیاہ ہوتا ہے۔ فوٹو انسپلیش
ہم میں سے ہر شخص جانتا ہے کہ زیبرا کے جسم پر سفید یا سیاہ رنگ کی لکیریں ہوتی ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی یہ غور کیا ہے کہ زیبرے کا اصلی رنگ کون سا ہوتا ہے؟
زمانہ قدیم سے یہ مشہور ہے کہ زیبرا کا جسم سفید رنگ کا ہوتا ہے جبکہ اس پر موجود لکیروں کا رنگ سیاہ ہوتا ہے اس لیے کہ اس کے پیٹ کے خالی حصے کا رنگ سفید ہوتا ہے۔
زیبرا کا رنگ:
الرجل میگزین کے مطابق زمانے کی ترقی کے ساتھ ماہرین نے اس خیال کو غلط ثابت کیا ہے۔ ان کے نزدیک زیبرے کا اصلی رنگ سیاہ ہوتا ہے جبکہ سفید رنگ محض سیاہ کے اوپر لکیروں کی شکل میں ہوتا ہے۔
سائنس دانوں کے مطابق زیبرا کی جلد کے خلیات میلانن کے ذریعے سیاہ رنگ پیدا کرتے ہیں جبکہ سفید جگہوں پر میلانن نہیں ہوتا ہے یوں زیبرا دھاری دار شکل میں ظاہر ہوتا ہے۔
زیبرا کے جسم پر سفید رنگ کی پٹیوں کے نمونے مختلف رنگتوں کے ذریعے تشکیل پاتے ہیں۔ سائنس دانوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ زیبرے مکمل طور پر سیاہ نظر آتے ہیں جبکہ آخری مرحلے میں ان پر سفید لکیریں دکھائی دیتی ہیں۔
زیبرے پر موجود سفید لکیریں اسے شیر اور دیگر شکاری جانوروں سے بچنے میں مدد فراہم کرتی ہیں، شکاری جانور کی نظراس کی لکیروں میں الجھ جاتی ہے خصوصاً جب یہ کسی گروہ کی شکل میں ہوتے ہیں۔ اس کا جسم مکھیوں مچھروں سے بچاؤ اور جسمانی درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے کے لیے خاص کام کرتا ہے۔
زیبراکی لمبائی 2.4 سے 2.7 میٹر تک عام طور پر ہوتی ہے جبکہ کچھ نسلوں کا وزن خاص طور پر زرد زیبرے کا وزن 400 کلوگرام تک ہوتا ہے۔