Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں ہفتے کے روز موسم کیسا رہے گا؟ 

جنوب مغربی پہاڑی علاقے دھند کی لپیٹ میں ہونگے(فوٹو، ٹوئٹر)
موسمیات کے قومی مرکز نے 2 جنوری 2021 ہفتے کے حوالے سے مملکت بھر میں موسم کے بارے میں توقعات پیش کردیں- 
اخبار 24  کے  مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ کل سعودی عرب کے بیشتر علاقوں کا مطلع ابر آلود رہے گا- کہیں کہیں جزوی طور پر بادل چھائے رہیں گے- 
موسمیات کے  مرکز کا کہنا ہے کہ صبح سویرے اور رات کے وقت سعودی عرب کے مشرقی، شمالی اور وسطی علاقوں میں دھند چھائی رہے گی- جنوب مغرب کے پہاڑی علاقے بھی دھند کی زد میں ہوں گے- 
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جازان اور القنفذہ میں انتہائی درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ رہے گا جبکہ طریف اور رفحا میں درجہ حرارت مملکت بھر میں سب سے کم 5 سینٹی گریڈ ہوگا۔

شیئر: