Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں ایک اور ٹرین حادثہ، پچاس افراد زخمی

قاہرہ جانے والی مسافر ٹرین،ٹریکٹر سے ٹکرا گئی۔ (فائل فوٹو العربیہ)
مصر کے ساحلی شہر اسکندریہ سے قاہرہ جانے والی مسافر ٹرین،ٹریکٹر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اسکندریہ ریلوے سٹیشن کے قریب پیش آیا ہے۔
سبق ویب سائٹ  کے مطابق مصری وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ 50 مسافر حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔ ٹرین کی آخری دو بوگیوں کو نقصان پہنچا۔ 
وزارت صحت کے ترجمان خالد مجاہد نے کہا کہ حادثے کے فوری بعد 27 ایمبولینسیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو راس التین العام، جمال حمادہ سینٹرل ہسپتال اور شرق المدینہ ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
مصری وزیر صحت ھالۃ زاید نے بتایا ک سیکریٹری صحت اسکندریہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زخمیوں کے علاج اور صحت انتظامات کے حوالے سے مکمل اطمینان حاصل کریں۔
عرب نیوز کے مطابق مصری حکام نے بتاایا کہ حادثے کے ذمہ دار ک گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

شیئر: