Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوٹیوب کا ویکسین مخالف مواد اور چینلز بلاک کرنے کا فیصلہ

یوٹیوب کوویڈ 19 کے ساتھ ساتھ دیگر ویکسینوں کو نشانہ بنانے والے مواد کو بھی بلاک کرے گا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
یوٹیوب نے ویکسین کی مخالف ویڈیوز بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ حوالے سے بدھ کو بتایا ہے کہ یوٹیوب تمام اینٹی ویکسین مواد کو روک دے گا اور کوویڈ 19 کے ساتھ ساتھ دیگر ویکسینوں کو نشانہ بنانے والے مواد کو بھی بلاک کیا جائے گا۔
یوٹیوب کے گلوبل ٹرسٹ اور سیفٹی کے نائب صدر میٹ ہالپرین کا حوالہ دیتے ہوئے واشنگٹن پوسٹ نے مزید کہا کہ ’گوگل کی ملکیت والی آن لائن ویڈیو کمپنی یوٹیوب اینٹی ویکسین مہم چلانے والے نمایاں ایکٹوسٹس پر پابندی عائد کرتے ہوئے کئی چینلز کو ختم کر رہی ہے۔‘
واضح رہے کہ اس سے قبل اگست میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے ویکسین مخالف مہم کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا تھا۔
فیس بک نے اس آپریشن کو ایک ’ڈس انفارمیشن لانڈرومیٹ‘ (یعنی غلط معلومات کا دھوبی گھاٹ) کا عنوان دیا تھا جس میں جھوٹے دعوؤں کو اچھی اور ستھری شہرت کے حامل افراد کے ذریعے پھیلا کر درست بنانے کی کوشش کی گئی۔
فیس بک کے مطابق منظم دھوکہ دہی پر مبنی یہ مہم روس کی ایک مارکیٹنگ فرم ’فازے‘ کی جانب سے چلائی گئی۔
فیس بک نے کہا تھا کہ جولائی میں اس نے اس ڈس انفارمیشن مہم سے منسلک 65 فیس بک جبکہ 243 انسٹاگرام اکاؤنٹس کو ہٹایا ہے اور فازے کو بھی فیس بک سے بین کیا ہے۔

شیئر: