Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں اجتماعی جھگڑے پر 10 افراد گرفتار، 3 غیر ملکی شامل

سعودی عرب میں ریاض پولیس کے ترجمان خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ پبلک مقام پر 10 افراد کو اجتماعی جھگڑے میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
عاجل اور اخبار 24 کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ جھگڑے میں ملوث 10 افراد میں سے 7 سعودی باشندے ہیں جبکہ دو شامی اور ایک مراکشی شہری ہے۔
خالد الکریدیس نے کہا کہ گرفتار کیے جانے والے تمام افراد عمر کے دوسرے اور تیسرے عشرے میں ہیں۔ ان کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: