Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں پانچ سے 11 برس کے بچوں کے لیے فائزر ویکسین منظور

اس سے قبل صرف ان لوگوں کو بوسٹر خوراکیں دی جارہی تھیں جنہوں نے سائنوفارم کی خوراکیں مکمل کرلی ہیں۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے  پانچ سے 11 سال کے بچوں کے لیے فائزی ویکسین کی منظوری دی ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پیر کو متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے بیان جاری کیا جس کا حوالہ سرکاری میڈیا میں دیا گیا ہے۔
اس فیصلے سے قبل تین سال کے بچوں سے لے کر 17 سال کے نوجوانوں کے لیے صرف سائنوفارم ویکسین کی منظوری دی گئی تھی۔
فائزر کی خوارک سے متعلق بیان میں لکھا گیا ہے کہ ’کلینیکل تحقیق کے نتائج دکھا رہے ہیں کہ ویکسین (استعمال کے لیے) محفوظ ہے اور اس نے پانچ سے 11 سال کے بچوں میں مضبوط مدافعتی ردِ عمل دیا ہے۔‘
اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پہلے سے بیمار افراد جنہوں نے فائزر یا سپتنک ویکسین لگائی ہیں اب تیسری بوسٹر خوراک لگا سکتے ہیں۔   
اس سے قبل حکومت صرف ان لوگوں کو بوسٹر خوراکیں دے رہی تھیں جنہوں نے سائنوفارم کی خوراکیں مکمل کرلی ہیں۔

شیئر: