Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد نے حوثیوں کا ڈرون لانچنگ پیڈ تباہ کردیا

آپریشن میں 20 عسکری گاڑیاں تباہ اور180حوثی ہلاک ہوئے (فوٹو: ٹوئٹر)
 عرب اتحاد برائے یمن کا کہنا ہے کہ یمنی صوبے الجوف کے الحزم شہر میں حوثیوں کا ڈرون لانچر تباہ کر دیا گیا۔ ڈرون لانچر شہر کے شمالی سمت میں نصب کیا گیا تھا۔  
اخبار 24 کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے کہا ہے کہ اتحادی فضائیہ نے حوثیوں کے ڈرونز گوداموں اور مواصلاتی نظام نیز لانچرز کو تباہ کردیا۔ 
دوسری جانب الاخباریہ کے مطابق عرب اتحاد برائے یمن نے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مارب اور الجوف میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 29 حملے کیے گئے۔
عرب اتحاد کے آپریشن میں حوثیوں کی 20 گاڑیاں تباہ اور 180 سے زیادہ حوثی دہشت گرد ہلاک ہوئےـ

شیئر: