ممنوعہ شکار کرنے پر سعودی شہری گرفتار
ممنوعہ جانوروں کے شکار پر20 ہزار ریال جرمانہ مقررہے(فوٹو، ٹوئٹر)
قصیم ریجن کے پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ ممنوعہ شکارکرنے والے ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم نے ممنوعہ جنگلی فنگس والے جانوروں کا شکار کیا تھا اور ان کی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ بھی کردی تھی- وڈیو میں اپنے اس فعل پر فخر کا بھی اظہار کیا تھا۔
پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ وڈیو کلپ کے ذریعے ملزم تک رسائی حاصل کی گئی جو مقامی شہری ہے۔ اس کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی کردی گئی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ممنوعہ شکار پر 20 ہزار ریال جرمانہ ہے جبکہ بغیر اجازت نامے کے شکار کی سزا دس ہزار ریال ہے۔
جہاں تک جنگلی فنگس والے جانوروں کے شکار کی سزا کا تعلق ہے تو اس حوالے سے سزا کا فیصلہ متعلقہ ادارے مقررہ لائحہ عمل کے مطابق کریں گے۔