Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممبئی کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی، چھ افراد ہلاک 15 زخمی

ممبئی کی میئر کے مطابق آگ اپارٹمنٹ میں ایئر کنڈیشنر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی (فوٹو: اے پی)
انڈیا کے دارالحکومت ممبئی میں سنیچر کو ایک 19 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم چھ افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر نے کہا کہ آگ ایک اپارٹمنٹ میں ایئر کنڈیشنر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔
رہائشیوں نے بتایا کہ آگ 15ویں منزل سے شروع ہوئی اور کالے دھوئیں کے بادل نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ 90 سے زیادہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت یا پڑوسویوں کی مدد سے عمارت سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔
شہری حکومت کے ترجمان گنیش پرنائک نے بتایا کہ آگ لگنے سے چھ افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
پولیس افسر سوربھ ترپاٹھی کے مطابق زخمیوں میں سے چار کی حالت نازک ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً دو درجن فائر انجنوں نے آگ پر قابو پالیا اور دو گھنٹے کی کوشش کے بعد دھوئیں پر قابو پالیا گیا۔ فائر فائٹرز نے زخمیوں کو دو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔
پیڈنیکر نے کہا کہ کچھ زخمیوں کو آکسیجن کی ضرورت تھی کیونکہ سانس لیتے ہوئے دھواں ان کے اندر چلا گیا تھا۔
انڈیا جہاں عمارت سازوں اور رہائشیوں کی طرف سے عمارت کے قوانین اور حفاظتی اصولوں کی اکثر خلاف ورزی کی جاتی ہے۔ میں آتشزدگی کے واقعات کوئی نئی بات نہیں۔
اگست میں، ریاست گجرات کے ایک بڑے شہر احمد آباد کے ایک ہسپتال میں آگ لگنے سے کورونا وائرس کے آٹھ مریض ہلاک ہو گئے تھے۔ دسمبر 2018 میں ممبئی کے ایک ریستوران میں رات گئے آگ لگنے سے 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ 

شیئر: