پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں جمعرات کے روز معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پچاس روپے اضافہ ہوا ہے۔
پچاس روپے کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 25 ہزار 750 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب 10 گرام کی سونے کی قدر میں بھی 43 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان میں اس کی قیمت ایک لاکھ 7 ہزار 810 روپے ہے۔
جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں پانچ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا اس وقت 1856 ڈالر پر فروخت ہورہا ہے۔