سنہ 2014 میں پشاور میں آرمی پبلک سکول حملے میں زخمی ہونے والے احمد نواز برطانوی یونیورسٹی آکسفورڈ کی یونین کے صدر منتخب ہوچکے ہیں۔
اپنی ایک ٹویٹ میں احمد نواز نے لکھا کہ ’آج میری زندگی کا سب سے یادگار اور تاریخی لمحہ ہے۔ مجھے یہ اعلان کرنے میں فخر ہے کہ مجھے آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔‘
انہوں نے تمام لوگوں کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اپنے والدین اور دوستوں کا انتہائی شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے ہر چیز پر سپورٹ کیا اور میرے سفر میں میرا ساتھ دیا۔‘
مزید پڑھیں
-
ملالہ یوسف زئی، پاکستانیوں کیلیے آکسفورڈ سکالرشپNode ID: 605666
واضح رہے 16 دسمبر 2014 میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے عسکریت پسندوں نے پشاور میں واقع آرمی پبلک سکول پر حملہ کیا تھا جس میں 141 بچوں سمیت 150 سے زائد لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔
احمد نواز کی عمر اس وقت 14 برس تھی اور اس حملے میں ان کے 13 سالہ بھائی حارث نواز سر میں گولی لگنے کے باعث اپنی جان کھو بیٹھے تھے۔
اس حملے میں احمد نواز بھی زخمی ہوئے تھے اور انہیں علاج کے لیے فروری 2015 میں علاج کے لیے برطانیہ منتقل کیا گیا تھا۔
I am so extremely grateful to my parents who have been so incredibly supportive of everything!
My friends who have been with me throughout this journey.
And finally my team, who have worked so exceptionally hard to make this truly historical moment happen!
Thank you— Ahmad Nawaz (@Ahmadnawazaps) March 6, 2022