Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر دفاع خواجہ آصف برہم، ’بندوق پکڑ لو یا فون ورنہ نیچے اتر جاؤ‘

خواجہ آصف آبی منصوبے سے متعلق تقریب سے خطاب کر رہے تھے (فوٹو: ویڈیو گریب)
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سنیچر کو ایک تقریب سے خطاب کیا لیکن ان کی گفتگو سے زیادہ وہاں موجود سکیورٹی گارڈ کو ان کی ڈانٹ زیادہ نمایاں رہی۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی مختصر ویڈیو میں خواجہ آصف ایک سکیورٹی گارڈ کو ڈانتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔
چند سیکنڈز کے مناظر میں وہ سٹیج پر موجود فرد کو مخاطب کر کے کہتے ہیں کہ ’بندوق پکڑ لیں، فون پکڑ لیں یا پھر سٹیج سے نیچے اتر جائیں، مجھے ویسے بھی آپ کی ضرور نہیں ہے۔‘
خواجہ آصف کے یہ جملے سن کر سٹیج پر دکھائی دینے والا فرد منظر سے ہٹ جاتا ہے، جس پر مختلف افراد نے دعوی کیا کہ ’سکیورٹی گارڈ سٹیج سے نیچے اتر گیا‘ تھا۔
وزیر دفاع کی ویڈیو پر تبصرہ کرنے والے صارفین نے جہاں سٹیج پر موجود فرد کے انداز کو نامناسب کہا وہیں اکثر ایسے تھے جو خواجہ آصف کو اتنا غصہ نہ ہونے کا مشورہ دیتے رہے۔

عینی نے لکھا ’یہ سکیورٹی اہلکار ہے، تیسری آپشن پر غور کیا اور نیچے جا کر موبائل ہی استعمال کرنا ہے۔‘

حیدر علی نے اپنے تبصرے میں لکھا کہ ’خواجہ صاحب نے پیغام تو ڈائریکٹ پہنچا دیا ہے اب آگے بندوق والے کی مرضی۔‘

مقدس فاروق اعوان نے خواجہ آصف کی ویڈیو پر تبصرے میں لکھا کہ ’کیا پتہ بے چارہ بیوی کا میسیج پڑھ رہا ہو۔‘
خواجہ آصف کی ویڈیو سیالکوٹ میں سنیچر کو منعقدہ ایک تقریب کے دوران کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’دشمن قوتیں اب ترقی روکنے کے لیے آئینی طریقہ کار کو ہدف بنا رہی ہیں۔‘

شیئر: