Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وہ آسان ورزشیں جن سے وزن کم کیا جا سکتا ہے

ڈانس ایک تفریح ہی نہیں بلکہ ایک بھرپور ورزش بھی ہے (فوٹو: آئی سٹاک)
اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو یہ آپ کی ہڈیوں، جوڑوں اور پٹھوں پر زیادہ دباؤ اور تناؤ ڈال سکتا ہے لہذا ضروری ہے کہ ورزش کو اپنا معمول بنایا جائے تاکہ نہ صرف ظاہری طور پر آپ فٹ نظر آئیں بلکہ آپ کی اندرونی صحت بھی برقرار رہے۔
ذیل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ کون سی ورزش آپ کے لیے فائدہ مند رہے گی جو آپ کے جوڑوں اور پٹھوں میں لچک کے ساتھ ساتھ طاقت بھی پیدا کرے گی۔

چہل قدمی جسم میں خون کی گردش بڑھاتی ہے (فوٹو: پکسابے)

چہل قدمی:

انڈین ویب سائٹ این دی ٹی وی کے مطابق اگر آپ نے ابھی وزن کم کرنے کے لیے ورزش شروع کی ہے تو چہل قدمی بہترین طریقہ ہے۔ چہل قدمی جسم میں خون کی گردش بڑھاتی ہے، پھیپھڑوں کی صلاحیت میں بھی اضافہ کرتی ہے اور جسم میں دیگر افعال کو بھی  بہتر کرتی ہے جس سے وزن تیزی سے کم ہو سکتا ہے۔


جاگنگ چہل قدمی کے مقابلے میں وزن کم کرنے میں زیادہ مؤثر ہے (فوٹو: پکسابے)

تیز دوڑنا:

جاگنگ چہل قدمی کے مقابلے میں وزن کم کرنے میں زیادہ مؤثر ہے لیکن اسے آہستہ آہستہ معمول میں شامل کیا جائے ورنہ یہ آپ کے جوڑوں اور تانگوں میں تناؤ کا باعث بن سکتی ہے۔
اپنے جسم کی لچک اور طاقت کو آہستہ آہستہ بڑھانا ضروری ہے۔

سٹیشنری سائیکل، سائیکل کا صحت مند متبادل ہے (فوٹو: پکسابے)

سٹیشنری سائیکل:

سٹیشنری سائیکل آپ کے جسم کی لچک اور طاقت کو بغیر کسی دباؤ کے بڑھانے کا ایک اور بہترین طریقہ ہے۔ چونکہ سٹیشنری بائک کو اپنی سہولت کے مطابق روکا جا سکتا ہے، یہ سائیکل چلانے کا ایک صحت مند متبادل ہے۔

پش اپس کو معمول کا حصہ بنا لیا جائے تو وزن میں حیرت انگیز طور پر کمی ممکن ہے (فوٹو: فری پک)

پش اپ:

ورزشیں جیسے پش اپس، سکواٹس وغیرہ زیادہ وزن کے حامل افراد کے لیے شروع میں تکلیف دہ ہو سکتی ہیں لیکن اگر انہیں معمول کا حصہ بنا لیا جائے تو وزن میں حیرت انگیز طور پر کمی ممکن ہے۔

تیراکی:

تیراکی اور پانی کی ایروبکس ابتدائی طور پر وزن کم کرنے کے بہترین طریقے ہیں۔

جدید دور میں ذہنی اور جسمانی طور پر چاک و چوبند رہنے کے لیے یوگا کی ورزشوں کو بہترین خیال کیا جاتا ہے (فوٹو: پکسابے)

ڈانس:

ڈانس ایک تفریح ہی نہیں بلکہ ایک بھرپور ورزش بھی ہے۔ رقص سے آپ لطف اندوز ہوتے اپنا وزن بھی کم کر سکتے ہیں۔
یوگا:
یوگا وزن کم کرنے کا ایک مقبول طریقہ ہے کیونکہ اس کے بےشمار طبی فوائد تو ہیں ہی لیکن یہ ذہنی طور پر بھی پُرسکون رکھنے میں مد دیتا ہے۔ جدید دور میں ذہنی اور جسمانی طور پر چاک و چوبند رہنے کے لیے یوگا کی ورزشوں کو بہترین خیال کیا جاتا ہے۔

شیئر: