Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں بھی بارش، ’دل گارڈن گارڈن ہوگیا‘

پاکستان بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پری مون سون کے سلسلے میں ملک بھر میں شدید بارشیں ہوئی ہیں۔
بارشوں کا یہ سلسلہ اسلام آباد اور پنجاب سے ہوتا ہوا کراچی پہنچا ہے جہاں تیز بارش جاری ہے۔
محکمہ موسمیات نے بھی پیشین گوئی کی تھی کہ بدھ کو کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
کراچی میں ہونے والی بارش کے بارے میں شہری سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
ٹوئٹر صارف ابراہیم نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی ویڈیو ٹویٹ کرکے لکھا کہ ’اللہ کا شکر ہے بارش ہورہی ہے۔ موسم شاندار ہے۔ مزہ آرہا ہے۔‘
 
ٹوئٹر صارف بنین کہتی ہیں کہ ’کراچی کی بارش ہمیشہ مختلف محسوس ہوتی ہے۔‘
حمزہ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’ہائے کراچی میں بارش؟ دل گارڈن گارڈن ہوگیا۔‘
جہاں شہری بارش کے باعث خوشی کا اظہار کررہے ہیں وہیں کچھ لوگ شہر کے انتظامی امور اور بارش کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے بارے میں بھی فکر مند نظر آرہے ہیں۔
دی ٹائمز آف کراچی نامی ہینڈل نے بارش کے باعث ملیر کے علاقے میں سڑکوں پر جمع پانی کی ویڈیو اپلوڈ کی ہے۔
ٹوئٹر پر ایک صارف لکھتی ہیں کہ ’کراچی میں بارش، مطلب اگلے تین دن بجلی نہیں ہوگی۔‘
 
حمزہ خان لکھتے ہیں کہ ’کراچی میں طوفانی بارش۔ پہلی بارش میں ہی کراچی ڈوب گیا۔‘
محمد صفوان لکھتے ہیں کہ ’بارش آتی ہے تو لائٹ جاتی ہے۔‘
 

تین بچوں سمیت چار افراد کی اموات

مقامی میڈیا کے مطابق کراچی میں بارش کے دوران دیواریں گرنے اور دیگر واقعات میں تین بچوں سمیت چار افراد ہلاک، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ واقعات ملیر، میمن گوٹھ، محمودآباد، چنیسر گوٹھ، ملت ٹاؤن اور گلستان جوہر سمیت مختلف علاقوں میں پیش آئے۔

شیئر: