او آئی سی کے سیکریٹری جنرل سے رضوان شیخ کی ملاقات
منگل 19 جولائی 2022 20:21
رضوان شیخ نےعلاقائی وعالمی مسائل کے حوالے سےاوآئی سی کے کردار کواجاگرکیا(فوٹو،ایس پی اے)
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ سے منگل کو جدہ میں جنرل سیکریٹریٹ میں متعین پاکستانی مندوب رضوان سعید شیخ نے ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق انہوں نے 23 مارچ 2022 کو اسلام آباد میں منعقدہ مسلم وزرائے خارجہ کے 48 ویں سیشن سے جاری ہونے والی قراردادوں پر عمل درآمد کے حوالے سے گفتگو کی۔
انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور و مسائل پر فریقین کے درمیان باہمی تعاون اور مکالمے کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستانی مندوب رضوان شیخ نے علاقائی و بین الاقوامی مسائل خصوصا جموں و کشمیرسے متعلقہ معاملات، اسلام فوبیا اور افغان بحران کی تازہ صورتحال کے حوالے سے او آئی سی کے کردار کو اجاگر کیا۔
او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے اسلامی تعاون تنظیم کی سرگرمیوں میں مسلسل حصہ لیتے رہنے پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔