Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈالر پانچویں روز بھی مہنگا، روپے کے مقابل سعودی ریال، ڈالر اور دیگر اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گرنے کا سلسلہ جاری رہا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ انٹربینک ایکسچینج رپورٹ کے مطابق امریکی ڈالر کی قدر 1.25روپے بڑھ کر 220.66 روپے رہی۔
جمعہ کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں چھ روپے سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔
26 اگست کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت 58.75، اماراتی درہم 60.07، کویتی دینار 716.68، عمانی ریال 573.13 اور بحرینی دینار 585.34 روپے رہی۔
انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 260.11 روپے اور یورو کی قدر 220.04 روپے رہی۔
جمعہ کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 228 اور قیمت فروخت 230 روپے رہی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 60.4 اور قیمت فروخت 61، اماراتی درہم کی قیمت خرید 62.5 اور قیمت فروخت 63 روپے، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 267.6 اور قیمت فروخت 270.5 روپے رہی۔

شیئر: