Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’دو منہ بولی بہنیں‘، سجل علی کی جھانوی کپور سے ملاقات

پاکستانی اداکارہ سجل علی نے ’پاکستانی سنیما کا مقبول ترین چہرہ‘ ہونے کا ایوارڈ جیتا (سوشل میڈیا)
بالی وُڈ کی ادکارہ جھانوی کپور پاکستانی اداکارہ سجل علی سے مل کر خوشی سے نڈھال ہوگئیں۔
جھانوی کپور کی سجل علی سے ملاقات دبئی میں ہونے والے ’فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ‘ کی تقریب میں ہوئی جس میں انڈیا اور پاکستان سے شوبز سٹارز نے شرکت کی۔
جھانوی کپور نے سٹیج پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں سجل علی سے بہت عرصے بعد مِل رہی ہوں اور یہاں آکر مجھے بہت خوشی ہورہی ہے۔‘
جھانوی کپور نے تقریب میں شریک سجل علی کو دیکھتے ہی گرم جوشی سے گلے لگایا اور خوشی کا بھرپور اظہار کیا۔
دبئی میں ہونے والے اس شو میں پاکستان اور انڈین اداکاروں نے شرکت کی اور مختلف ایوارڈ اپنے نام کیے۔
پاکستانی اداکارہ سجل علی نے ’پاکستانی سنیما کا مقبول ترین چہرہ‘ ہونے کا ایوارڈ جیتا۔
دوسری جانب جھانوی کپور نے فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ ایوارڈ شو میں ’یوتھ آئیکن آف بالی وُڈ‘ کے نام سے ایوارڈ حاصل کیا۔
سجل علی نے 2017 میں جھانوی کپور کی والدہ سری دیوی کے ساتھ کرائم تھرلر فلم ’موم‘ میں کام کیا تھا جس کے بعد پاکستان سمیت انڈیا میں بھی ان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
دورانِ ایوارڈ شو سجل علی کی بالی وُڈ سپر سٹار رنویر سنگھ سے بھی ملاقات ہوئی۔
سجل علی اور جھانوی کپور کی دبئی میں ہونے والی اس ملاقات کے بارے میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر صارفین کی جانب سے بھی تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

شہناز لکھتی ہیں کہ ’یہ کتنی سویٹ بات ہے، یہ بالی وُڈ ایکٹر کتنے اصلی ہیں، یہ بغیر کسی جلن کے اپنے پیار اور عزت کا اظہار کرتے ہیں، یہ اسی وجہ سے کامیاب ہیں۔‘
سمرین مہدی نے کہا کہ ’دونوں سجل اور جھانوی ہیرے ہیں۔‘
عثمان بن گلزار نے لکھا کہ ’یہ دونوں منہ بولی بہنیں ہیں، کیونکہ سری دیوی نے سجل کو بیٹی بنایا تھا، کافی اچھا لگتا ہے جب دونوں ممالک میں پیار بانٹا جائے۔‘

شیئر: