Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت سیاحت نے موسم سرما کا لوگو جاری کردیا

’سکول تعطیلات کے دوران مختلف سیاحتی پروگرام متعارف کرائے جارہے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ سیاحت نے موسم سرما کے لیے سیاحتی پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے نیا لوگو جاری کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ’سعودیہ کا سرما‘ لوگو تمام ہوٹلوں کے علاوہ سیاحتی مقامات پر آویزاں کیا جائے گا۔
محکمہ سیاحت نے سکول تعطیلات کے دوران موسم سرما کے لیے مختلف سیاحتی پروگرام متعارف کرائے ہیں۔
سعودی عرب کے سیاحتی مقامات میں اندرون و بیرون ملک کے سیاحوں کے لیے دلچسپی کا اہتمام کیا گیا ہے۔
محکمہ سیاحت نے کہا ہے کہ ’مختلف شہروں میں تفریحی سرگرمیوں کے بارے میں جاننے کے لیے ویب سائٹ یا ٹوئٹر اکاؤنٹ سےرجوع کرنا چاہئے‘۔

شیئر: