Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں انڈین نوجوان نے لاکھوں درہم سے بھرا بیگ چھیننے کی کوشش ناکام بنادی

انڈین نوجوان کو جراتمندی کا مظاہرہ کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا ہے(فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی کے نایف زون کی ایک معروف شاہراہ پر لاکھوں درہم سے بھرے بیگ کو چھیننے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ 
الامارات الیوم کے مطابق دبئی پولیس کے معاون کمانڈر جنرل میجر جنرل خلیل المنصوری نے بتایا کہ انڈین نوجوان کو جراتمندی کا مظاہرہ کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا ہے۔اس نے ملزم کو فرار ہونے سے روکا تھا۔
پولیس سٹیشن کے ڈائریکٹر میجر جنرل طارق نے بتایا کہ ’دو ایشائی باشندے رقم سے بھرے دو بیگ لے کر جارہے تھے۔ ان میں 42 لاکھ 50 ہزار درہم اور دیگرغیر ملکی کرنسیاں تھیں۔ ملزمان نے راستہ روک کر بیگ چھین لیا جس میں 27 لاکھ 57 ہزار 158 موجود درہم تھے‘۔ 
رقم سے بھرا بیگ چھیننے جانے پر ایشیائی باشندوں نے لوگوں کو مدد کےلیے پکارا۔
 بیان میں کہا گیا کہ ’ایک ملزم جس کے ہاتھ میں رقم سے بھرا بیگ تھا نے فرار ہونے کی کوشش کی جسے انڈین نوجوان نے روکا اور اس کے بھاگنے کی ہر کوشش ناکام بنادی۔ اسی  دوران پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور اس نے ملزم کو حراست میں لے لیا‘۔ 

شیئر: