مسجد حرام میں مقامات کی پہچان کیلئے جیو کوڈنگ کا افتتاح
’جغرافیائی طور پر حرم کے ملازمین نمایاں ترین علامات کی بنا پر آسانی سے پہچان لیں گے‘ (فوٹو: سبق)
مسجد حرام اور مسجد نبوی کی صدارت عامہ کے صدر شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے مسجد حرام کی جیوکوڈنگ پروجیکٹ کا افتتاح کیاہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ منصوبہ ایجنسی فار انجینئرنگ پروجیکٹس اینڈ سٹڈیز میں جنرل ڈیپارٹمنٹ آف سروے اینڈ جیو گرافک انفارمیشن سسٹمز نے شروع کیا ہے۔
پراجیکٹ کا مقصد مسجد حرام کو ان مقامات میں تقسیم کرنا ہے جنہیں جغرافیائی طور پر تمام ملازمین نمایاں ترین علامات کی بنا پر آسانی سے پہچان لیں گے۔
منصوبے میں مشترکہ وضاحتی زبان تشکیل دی گئی ہے، اس زبان سے مسجد کے مختلف مقامات کی زیادہ درست شناخت ممکن ہوگی۔
شیخ السدیس نے وضاحت کی ہےکہ اس نظام کے تحت متعدد سلائیڈز فراہم کی جاتی ہیں جو مسجد حرام کے ستونوں پر لگائی جاتی ہیں اور براہ راست معلومات پر مشتمل ہوتی ہیں۔
یہ سلائیڈز زائرین کے مقام کو بیان کرنے میں معاون ہوتی ہیں۔ جنرل پریذیڈنسی کے ملازمین کے ساتھ براہ راست رابطے کی معلومات ملتی ہے۔