بالی وڈ اداکار کھانا کیسے وصول کرتے ہیں؟ نوجوان کی ویڈیو وائرل
جمعرات 12 جنوری 2023 17:10
جگجیوت نے جان ابراہم، رنویر سنگھ، ورون دھون اور دیگر ہیروز کے انداز میں اداکاری کی (فائل فوٹو: جگجیوت ٹوئٹر)
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک نوجوان کی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ مختلف انڈین اداکاروں کے سٹائل میں اپنے دروازے پر آکر فوڈ ڈیلیوری والے سے کھانا لیتے ہیں۔
اس نوجوان کا نام جگجیوت سنگھ ہے اور یہ سوشل میڈیا پر مزاحیہ ویڈیوز اپلوڈ کرتے ہیں۔
اس ویڈیو میں سب سے پہلے جگجیوت بالی وُڈ اداکار ورون دھون کی طرح سٹائل بنا کر کھانا لیتے ہیں۔
اس کے بعد جان ابراہام کی طرح اپنے بازو پُھلا کر کھانا لیتے ہیں۔
جگجیوت نے کارتک آریان کی بھی نقل اُتاری اور اُن کی طرح ہاتھ ہلائے۔
اس مزاحیہ کونٹینٹ کریئٹر نے پنجابی سنگر گرو رندھاوا کی طرح ہاتھ ملتے اور شرماتے ہوئے بھی کھانے کا آرڈر لیا۔
سب سے آخر سے میں انہوں نے سپرسٹار رنویر سنگھ کی طرح ہوبہو آواز نکالی اور گرم جوشی سے ڈیلیوری بوائے سے ملنے لگے۔
اس منفرد ویڈیو پر صارفین کی جانب سے تبصرے بھی دیکھنے میں آرہے ہیں۔
آیوشی ڈھولکیا نے لکھا کہ ’اُف میرے خدا، بہت زبردست، جان کی طرح بائیسپ بنانا بہترین تھا۔‘
ناویکا کوٹیا نے لکھا کہ ’ہاہاہا، آپ بہت اچھے ہو۔‘
رُومانا نے تبصرہ کیا کہ ’انڈسٹری والو، تمہارا ایک اداکار ادھر ہے۔‘
شائے گیک لکھتے ہیں کہ ’کچھ دیر تو مجھے سمجھ نہیں آئی کہ اصلی گرو رندھاوا کون سا ہے۔‘