Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اب کوئی خواہش باقی نہیں‘، ملبے سے ملنے والی ڈائری نے المناک کہانی سنا دی

حلب شام کا وہ علاقہ ہے جو 10 سال سے خانہ جنگی کا شکار ہے ( فوٹو: سبق)
شام میں زلزلے سے متاثرہ علاقے حلب میں امدادی کارکنوں کو مکان کے ملبے میں سے کوئی زندہ شخص نہیں ملا البتہ ایک لڑکی کی ڈائری ملی ہے جس نے اس علاقے کے رہائشیوں کی ساری المناک کہانی سنا دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حلب شام کا وہ علاقہ ہے جو گزشتہ 10 سال سے خانہ جنگی اور محاصرے کا شکار ہے۔
ڈائری کا جائزہ لینے پر معلوم ہوا ہے کہ وہ ایک لڑکی کی ہے جس کی عمر کا اندازہ نہیں ہو سکا ہے۔
اس میں درج عبارت کے ذریعے وہاں کے مکینوں کی مشکلات کی عکاسی ہوتی ہے۔
لڑکی نے اپنی ڈائری میں لکھا ہے کہ ’اب کسی بھی چیز کی خواہش باقی نہیں رہی۔‘
چند الفاظ پر مشتمل اس جملے نے حلب کے شامی خاندانوں کی اصل حالت دنیا کو بتا دی ہے کہ کس طرح ان پر سیاسی حالات نے عرصہ حیات تنگ کیا۔
جس امدادی کارکن کو ڈائری ملی، ان کا کہنا ہے کہ ’ہماری بڑی خواہش تھی کہ ملبے تلے ہمیں زندہ لوگ مل جائیں۔‘
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں وہاں سے کوئی بھی زندہ نہیں ملا، صرف یہی ڈائری ملی۔ جس کے مالک کا ابھی تک پتہ نہیں چلا۔‘
 

شیئر: