جمعرات 13 اپریل کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
جمعرات 13 اپریل 2023 14:09
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 290 اور قیمت فروخت 292 روپے ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں1.71 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 284.91 روپے ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 286.62 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
جمعرات کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75.94، اماراتی درہم 77.58، بحرینی دینار 755.73، عمانی ریال 739.56، کویتی دینار930.55 اور قطری ریال کی قیمت 77.97 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 290 اور قیمت فروخت 292 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 76.4 اور قیمت فروخت 77.2 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 78.5 اور قیمت فروخت 79.3 روپے رہی۔