Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: پاکستانی ڈرائیور کی ایمانداری، ایک لاکھ درہم لوٹا دیے 

دبئی پولیس نے پاکستانی ڈرائیور سفیان محمد ریاض کواعزاز سے نوازا ہے (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات دبئی میں ایک پاکستانی لیموزین ڈرائیور نے ٹیکسی سے ملنے والے ایک لاکھ ایک ہزار درہم واپس کرکے ایمانداری کی مثال قائم کی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق پکستانی ڈرائیور نے رقم البرشہ پولیس سٹیشن کے حوالے دی ۔ ایک مسافر ٹیکسی میں بھول گیا تھا۔ 
البرشا پولیس سٹیشن کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر ماجد سلطان السویدی نے ایمانداری اور امانت داری کی ستائش کرتے ہوئے پاکستانی ڈرائیور سفیان محمد ریاض کواعزاز سے نوازا ہے۔ 
پاکستانی ڈرائیور نے دبئی پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’اسے رقم ٹیکسی سے ملی تھی۔ پہلی فرصت میں اسے  اصل مالک تک پہنچانے کے لیے پولیس کی مدد لی۔ پولیس نے فوری طور پر رقم  پہنچا دی‘۔ 

شیئر: