جمعہ 18 اگست کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
جمعہ 18 اگست 2023 15:57
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 301.5 روپے رہی۔ (فوٹو: ایس بی پی)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں رواں کاروباری ہفتے کے آخری دن پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعے کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 86 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 295.78 روپے ہو گئی ہے۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 78.86، اماراتی درہم 80.52، بحرینی دینار 784.64، عمانی ریال 768.22، کویتی دینار 960.44 اور قطری ریال کی قیمت 81.15 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب 18 اگست کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 301.5 اور قیمت فروخت 303.8 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 80.1 اور قیمت فروخت 80.9 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 83.1 اور قیمت فروخت 83.9 روپے رہی۔