Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیبیا میں ہلاکتیں 5 ہزار سے تجاوز کر گئیں، 10 ہزار افراد لاپتہ

’ساحلی علاقوں میں سمندر نے لاشوں کو اگلنا شروع کر دیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
لیبیا کی وزارت داخلہ نے کہاہے کہ دانیال سمندر طوفان کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 5300 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 10 ہزار سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ساحلی علاقوں میں سمندرنے لاشوں کو اگلنا شروع کردیا ہے۔
لیبیا کی سرکاری نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے وزارت اطلاعات کے ترجمان محمد أبو لمرشہ نے کہا ہے کہ ’امدادی کام ہنوز مقامی نوجوان کر رہے ہیں جبکہ عالمی اداروں سے ہمیں امدادی کارکنوں کی شدید ضرورت ہے‘۔
دوسری طرف ریڈ کراس تنظیم کے ذمہ دار طارق رمضان نے کہا ہے کہ ’اب تک مہلوکین کی صحیح تعداد کا اندازہ لگانا مشکل ہے تاہم طوفان سے ہزاروں افراد کی ہلاکت ہوگئی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’امدادی کام مقامی ریڈ کراس کے استعداد سے باہر ہے جبکہ مقامی ہلال احمر کی تنظیم کے تین افراد امدادی کاموں کے دوران ہلاک ہوچکے ہیں‘۔
واضح رہے کہ طوفان کی وجہ سے ملک کے دو ڈیم ٹوٹ چکے ہیں جن کی وجہ سے محلے اور سڑکیں زیر آب ہیں۔
طوفان کی وجہ سے متاثر شہروں کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوچکا ہے جبکہ وبائی امراض پھوٹنے کا خطرہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔

شیئر: