Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق: شادی کی تقریب میں کھانا کھانے والے زہر خورانی کا شکار

’ان میں سے 50 افراد کو علاج معالجے کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
عراق کے کرکوک کمشنری میں شادی کی تقریب میں کھانا کھانے والے ایک سو افراد زہر خورانی کا شکار ہوگئے۔
سبق ویب سائٹ  کے مطابق  واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پیش آیا جب شادی کے شرکا کو اجتماعی طور پرالٹیاں اور دست لگ گئے۔
کرکوک کے طبی ماہرین نے کہا ہے کہ ’ہسپتالوں میں ہنگامی حالت کا نفاذ کردیا گیا جہاں زہر خورانی کے شکار افراد کا علاج معالجہ کیا گیا‘۔
’ان میں سے 50 افراد کو علاج معالجے کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے جبکہ 50 ابھی تک زیر علاج ہیں تاہم ان کی حالت قابو میں ہے‘۔
دوسری طرف تفتیشی اداروں نے کہا ہے کہ ’مہمانوں کو پیش کیا جانے والے کھانا خراب تھا‘۔

شیئر: