مملکت میں سمندری اور فضائی مشترکہ لاجسٹک سروس
اتوار 12 نومبر 2023 21:58
بندرگاہ اور ہوائی اڈے کو لاجسٹک سروس سے جوڑنے کا پہلا تجربہ کامیاب (فوٹو، ایکس)
سعودی عرب میں بندرگاہوں کے قومی ادارے نے محکمہ شہری ہوابازی اور زکوۃ و ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے تعاون سے سال رواں 2023 کے دوران بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کو لاجسٹک سروس سے مربوط کرنے کا پہلا تجربہ کرلیا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق اس حوالے سے پہلا تجربہ جدہ اسلامی بندرگاہ کو کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مربوط کرکے کیا گیا۔ اس سلسلے میں بندرگاہ سے نکلنے والے سامان پر نظر رکھنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی سے کام لیا جارہا ہے۔
لاجسٹک کمپنی ڈی ایس وی نے جدہ بندرگاہ سے تجارتی سامان ٹرانزٹ سسٹم کے ذریعے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ منتقل کیا۔
ایئرپورٹ پر سعودی لاجسٹک سروسز کمپنی ’سال‘ نے سامان وصول کیا اور اسے السعودیہ کارگو کے ذریعے حتمی منزل تک پہنچایا۔