Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طبیعت کی ناسازی کے باعث امیر کویت ہسپتال میں داخل

’امیر کویت کے میڈیکل ٹیسٹ کئے جائیں گے تاہم ان کی حالت قابو میں ہے‘ (فوٹو: سبق)
کویت کے ایوان شاہی نے کہا ہے کہ امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح طبیعت کی ناسازی کے باعث ہسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق امیر کویت کے میڈیکل ٹیسٹ کئے جائیں گے تاہم ان کی حالت قابو میں ہے۔
کویت ایوان شاہی کے وزیر شیخ محمد عبد اللہ المبارک الصباح نے کہا ہے کہ ’امیر کویت آج بدھ کو صبح ہسپتال میں داخل ہوئےہیں‘۔
’وہ طبیعت میں کچھ خرابی محسوس کر رہے تھے جس کے باعث ان کا ہسپتال میں معائنہ ہوگا‘۔
 
 

شیئر: