کرکٹ گراؤنڈز میں اپنے غصے کی وجہ سے تنازعات کی زد میں رہنے والے بنگلہ دیش کے سٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن سیاسی میدان میں بھی اپنے غصے پر قابو نہ رکھ پائے۔
گذشتہ روز بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے دوران پولنگ کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے شکیب الحسن کو مداحوں نے گھیر لیا تھا جس پر وہ غصے میں آگئے اور ایک مداح کو تھپڑ دے مارا۔
مزید پڑھیں
سماجی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شکیب الحسن کے ساتھ بات چیت کرنے اور تصویر لینے کی کوشش کرتے ہوئے مداحوں نے انہیں گھیر لیا۔
اسی دوران ایک شخص نے ان کا ہاتھ پکڑنے کی کوشش کی، جس پر شکیب آگ بگولہ ہو گئے اور مداح کو منہ پر تھپڑ مار دیا۔
اس سے قبل بھی شکیب الحسن کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنی انتخابی مہم کے دوران سٹیج پر بیٹھے جمایاں لے رہے تھے۔ اس موقع پر ان کے گرد کافی مداحوں نے بھی انہیں سلیفیاں بنانے کی غرض سے گھیر رکھا تھا جس پر شکیب کافی پریشان نظر آرہے تھے۔
— Out Of Context Cricket (@GemsOfCricket) January 6, 2024
شکیب الحسن بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں حکمران جماعت عوامی لیگ کی جانب سے ماگورا حلقہ 1 سے بھاری اکثریت سے جیت گئے ہیں۔