کنگ فیصل پرائز کے تحت شعبہ اسلامیات، عربی زبان و ادب، طب اور سائنس سمیت دیگر کیٹیگریز میں انعامات دیے جائیں گے۔
کنگ فیصل پرائز کمیٹی نے بتایا ہے کہ اجلاس کی صدارت شہزادہ ترکی الفیصل کریں گے جس میں اسلام کے لیے خدمات کے زمرے میں انعام یافتہ کا انتخاب ہو گا۔
کنگ فیصل پرائز جنرل سیکریٹریٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کنگ فیصل پرائز کے 46 ویں سیشن کے عنوانات میں اسلامک سٹڈیز، عربی زبان و ادب ، میڈیسن اور سائنس کے شعبے شامل ہیں۔
جنرل سیکریٹریٹ نے مزید بتایا ہے کہ انعامات کے لیے نامزدگیاں سائنسی ادارے، یونیورسٹیاں اور تحقیقی مراکز کے علاوہ سائنٹیفک و لِسانیات کی کونسل کرتی ہیں بشرطیکہ نامزد کردہ فرد کا کام پہلے ہی شائع ہو چکا ہو۔
جنرل سیکریٹریٹ نے بتایا ہے کہ ذاتی طور پر یا سیاسی جماعتوں کی جانب سے نامزدگیاں قبول نہیں کی جاتیں۔
رواں سال کنگ فیصل پرائز کی سلیکشن کمیٹیوں میں دنیا بھر کے 22 ممالک کے ماہرین اور سکالرز حصہ لے رہے ہیں۔
ریاض میں یہ ماہرین جنرل سیکریٹریٹ کے مقرر کردہ اصول و ضوابط کے مطابق لوگوں کے کاموں کا جائزہ لیں گے تاکہ انعام یافتہ افراد کو شفاف طریقے سے منتخب کیا جا سکے۔
10 جنوری کو شہزادہ ترکی الفیصل ریاض میں کنگ فیصل پرائز ہیڈکوارٹر میں 2024 کے انعام یافتہ افراد کے ناموں کا اعلان کریں گے۔
کنگ فیصل فاؤنڈیشن کی جانب سے کنگ فیصل پرائز کا شعبہ 1977 میں قائم کیا گیا اور 1979 میں پہلی بار مختلف شعبوں میں انعامات دیے گئے۔
کنگ فیصل فاؤنڈیشن مختلف افراد اور اداروں کے شاندار کاموں کو تسلیم کرتا ہے جس کا مقصد مسلمانوں کو فائدہ پہنچانے کے ساتھ ساتھ انسانی علم اور ترقی کو ترویج و تقویت دینا ہے۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں