ریاض میں ٹریفک بلاک کرنے پر 19 غیرملکی گرفتار
گرفتار افراد کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا (فوٹو امن عامہ ایکس اکاؤنٹ)
ریاض میں بلا اجازت کار ریلی نکالنے اور ٹریفک میں خلل ڈالنے پر 19 غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
عاجل ویب کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان نے کہا کہ ریلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی۔ جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہو گیا اور عام لوگوں کو اس سے کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے ذریعے ان افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بڑی تعداد میں شامی تارکین وطن کا گروپ ریاض کی ایک مصروف شاہراہ پر متعدد گاڑیوں کو انتہائی آہستہ ریلی کی شکل میں چلا رہے تھے جس سے ٹریفک کی روانی میں خلال پڑا اور لوگوں کو شدید مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
ریاض پولیس نے تمام افراد کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش مکمل کرلی اور پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔
واضح رہے سعودی عرب میں اس طرح ریلی نکالنے پر پابندی عائد ہے جس کی وجہ سے عام شہریوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں