Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی طرف سے یوم پاکستان پر مبارکباد

’سعودی قیادت نے صدر آصف علی زرداری کو تہنیتی پیغام روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یوم پاکستان پر صدر آصف علی زرداری کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے پاکستانی صدر کو تہنیتی پیغامات روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے صدر آصف علی زرداری کے نام مکتوب میں خیر سگالی کے جذبات اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سعودی قیادت نے پاکستان کی ترقی، وامن وا ستحکام کے لیے بھی دعا کی ہے۔

شیئر: