Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ہر طرف سبز رنگ‘، واٹس ایپ کا بنیادی ڈیزائن اور رنگ کیوں تبدیل ہوا؟

میٹا پلیٹ فارمز کے مطابق کمپنی کی جانب سے ’جدید نئے تجربات‘ پر کام کیا جا رہا ہے (فوٹو: روئٹرز)
میٹا کی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی نئی اپڈیٹ کے بعد کئی تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔
واٹس ایپ کی نئی اپڈیٹ کے بعد صارفین کو سرچ بار میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) یعنی مصنوعی ذہانت کی سہولت بھی دستیاب ہے جبکہ ایپ کا بنیادی ڈیزائن اور اس کے رنگ بھی تبدیل کر دیے گئے ہیں۔
واٹس ایپ کے جس نئے فیچر نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہے اُس میں سبز رنگ کا نمایاں ہونا بھی شامل ہے جسے اکثر صارفین کی جانب سے ناپسند کیا جا رہا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق اگر آپ کی واٹس ایپ پر ابھی تک سبز رنگ نمایاں نہیں ہوا تو تھوڑا صبر کیجیے کیونکہ یہ اپڈیٹ مختلف مراحل میں ریلیز کی جا رہی ہے۔
وٹس ایپ پر اس سے قبل جتنے بھی بٹن تھے سب کا رنگ نیلا ہوتا تھا تاہم اس اپڈیٹ کے بعد ہر جگہ سبز رنگ نمایاں ہے۔
میٹا پلیٹ فارمز کے مطابق کمپنی کی جانب سے ’جدید نئے تجربات‘ پر کام کیا جا رہا ہے۔
اینڈرائڈ پر واٹس ایپ کی ایک اور تبدیلی دیکھنے کو ملے گی جس میں ڈارک موڈ مزید ڈارک ہو جائے گا اور سکرین پر مواد پڑھنے میں زیادہ آسانی ہو گی۔
جہاں تک رنگ کی تبدیلی کی بات ہے، واٹس ایپ کا مقصد ایپ کے ڈیزائن میں ہلکی تبدیلیاں کر کے صارفین کے درمیان جدت کا احساس برقرار رکھنا ہے۔ سبز رنگ کے اپڈیٹ کے بعد واٹس ایپ نے اپنے فیچرز ٹیبز کو بھی تبدیل کر دیا ہے۔
واٹس ایپس کے ٹیبز اس سے قبل سکرین کے اوپر نظر آتے تھے تاہم اب یہ سکرین پر نیچے لائے گئے ہیں جن سے صارفین مزید تیزی سے ان ٹیبز کو کھول سکتے ہیں۔ 
اس کے علاوہ چیٹ کے ٹیب میں صارفین کو واٹس ایپ کا لوگو بھی نظر آئے گا۔
اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر صارفین کی جانب سے تبصرے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ کا واٹس ایپ تبدیل ہو کر سبز ہو گیا ہے؟ مجھے یہ پسند نہیں آیا۔‘
 


زہرہ نامی صارف لکھتی ہیں کہ ’لیکن میرا پورا واٹس ایپ سبز کیوں ہو گیا ہے؟‘
 


مائیکل اوٹینڈے نے تبصرہ کیا کہ ’واٹس ایپ نے اپنا یوزر انٹرفیس میری اجازت کے بغیر تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ مجھے ہر طرف سبز رنگ نظر آ رہا ہے۔‘
 


 

شیئر: