میں ہمیشہ ماضی کی یادوں میں جھانکنے سے ڈرتا ہوں، یہ آسان طرز زندگی نہیں تھا، میں نے کبھی بھی اس سوال کا سامنا نہیں کیا۔
سنہ 1988 میں پیدا ہونے والے ناصر المعلم نے بتایا کہ ان کا بچپن چار بہنوں اور تین بھائیوں کے ایک بڑے خاندان کے ساتھ ریاض کے الملز کے علاقے میں گزرا۔
ریاض کے اس علاقے میں ان دنوں زیادہ تر سوڈانی، مصری اور اردنی باشندوں کی کمیونٹی آباد تھی۔
مختلف پس منظر اور طرز زندگی رکھنے والے محلے داروں سے بات چیت نے ان کی پرورش کے ساتھ ساتھ منفرد سوچ اور انداز کو تقویت بخشی۔
والدین نے سادہ طرز زندگی کے ساتھ بہت اچھی پرورش کی اور چھوٹی عمر سے ہی دوسروں کا احترام کرنا سکھایا۔
مصور نے بتایا کہ یہ وہ دور تھا جب ہمارے پاس بہت کچھ نہیں تھا لیکن والدین نے اچھی تعلیم فراہم کی۔
پینٹنگ کے شوق کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ میں سرکاری سکول میں پڑھتا تھا اور ہم گلیوں میں فٹ بال کھیلتے تھے اور چند دوست مل کر سپرے پینٹ سے کچھ بناتے رہتے تھے لیکن آرٹ ان دنوں کچھ زیادہ عام نہیں تھا۔
الملھم نے بتایا کہ سکول میں مجھے ریاضی اور سائنس کے مضامین پسند تھے مگر میں ہمیشہ خاکے بناتا رہتا تھا میرے والدین نے میرا شوق پہچانا اور یہی شوق مجھے آگے لے کر چلا۔
فطرت سے محبت کرنے والے ناصر الملھم کا کہنا ہے کہ میری دادی شاعرہ تھیں اور والد کو اینالاگ فوٹوگرافی کا شوق تھا اس لیے ممکن ہے مصوری کے فن سے میری اپنائیت اور محبت خاندان سے وراثت میں ملی ہو۔
ہائی سکول کی تعلیم کے دوران والدین کے ہمراہ شام اور لبنان کا سفر کیا اور بیروت کے ساحل پر گھومنا اچھا لگتا تھا۔
ہائی سکول مکمل کرنے کے بعد الملھم نے انگریزی کے مختلف کورسز کے لیے آسٹریلیا کے شہر سڈنی کا رخ کیا اور بیچلر ڈگری لے کر امریکہ چلے گئے۔
ان کا کہنا ہے کہ مزے کی بات یہ ہے کہ میں امریکہ انجینیئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے گیا کیونکہ میرے خاندان کے زیادہ نوجوان ڈاکٹر یا انجینئر تھے۔
یونیورسٹی میں موسیقی اور تھیٹر کے سٹوڈنٹس اور تخلیقی ذہن کے لوگوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارتا۔
دوران تعلیم خاکے بنانے، گٹار بجانے ، آرٹ کی دستاویزی فلمیں دیکھنے اور میوزیم کی سیر کرنے کے میرے شوق کو دیکھتے ہوئے دوستوں نے مجھے اپنی تعلیم کا رخ آرٹ کی جانب موڑنے کا مشورہ دیا۔
میں نے فنون لطیفہ کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے اپنا رخ موڑ لیا جو میرے لیے بہت بڑی بات تھی اور یہ اب تک کا بہترین فیصلہ ہے۔
سعودی مصور نے یونیورسٹی آف ویسٹ فلوریڈا سے سٹوڈیو آرٹ میں ڈگری حاصل کی۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں