فٹ بال ورلڈ کپ کوالیفائر: کیا افغانستان کی ٹیم تاریخ رقم کرنے جا رہی ہے؟
فٹ بال ورلڈ کپ کوالیفائر: کیا افغانستان کی ٹیم تاریخ رقم کرنے جا رہی ہے؟
پیر 10 جون 2024 16:42
افغانستان 2026 ورلڈ کپ کے لیے ایشیائی کوالیفائنگ کے تیسرے اور آخری مرحلے میں جگہ بنا کر تاریخ رقم کر سکتی ہے۔
اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق افغانستان کی فٹ بال ٹیم، جو دنیا میں 151 ویں نمبر پر ہے، انگلش کوچ ایشلے ویسٹ ووڈ کی قیادت میں 2027 ایشین کپ میں جگہ بنا رہی ہے۔
مانچسٹر یونائیٹڈ کے سٹار ایشلے ویسٹ ووڈ نے سات ماہ قبل افغان ٹیم کی قیادت سنبھالی اور کھلاڑیوں میں نیا جذبہ پیدا کیا ہے۔
افغانستان کے کوچ کا کہنا ہے کہ نومبر 2023 میں افغان ٹیم کے کوچ کا عہدہ سنبھالتے ہی پہلے میچ میں قطر سے 1-8 سے ہار گئے تھے۔
کوچ ایشلے ویسٹ ووڈ نے کہا ہے کہ افغان کھلاڑی پرجوش ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کوالیفائر کے تیسرے راؤنڈ تک پہنچنے کر افغانستان کے لیے تاریخ رقم کرنے کا حقیقی موقع ہے۔
انڈیا کی فٹ بال ٹیم بھی پہلی بار ورلڈ کپ کوالیفائنگ کے آخری مرحلے میں پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔
افغانستان کے کوچ کا کہنا ہے کہ جب ہماری ٹیم قطر کے خلاف ہاری تھی اس وقت کوئی نہیں کہہ سکتا تھا کہ ہم ایشین کپ یا ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈز میں جائیں گے لیکن اب ہمارے پاس چانس ہے اور ہم کوالیفائنگ راؤنڈ کا تعاقب کر رہے ہیں۔
افغانستان کے کوالیفائنگ گروپ اے میں انڈیا، قطر اور کویت کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔
امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ 2026 میں 12 گروپ بنائے گئے ہیں جن میں 48 ٹیمیں حصہ لیں گی جب کہ اس سے قبل فیفا ورلڈ کپ میں 32 ٹیمیں شامل ہوتی تھیں۔