’ہائینا‘ نے الباحہ ریجن میں خوف وہراس پھیلا دیا
یہ خوفناک جانور ہمارے بچوں اور مویشیوں کے لیے خطرہ ہے۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب کے جنوب میں واقع الباحہ ریجن کے القری گورنریٹ میں خطرناک ہائینا( لکڑ بگھا) نے علاقے میں خوف وہراس پھیلا دیا۔
سبق ویب کے مطابق القری گورنریٹ میں کچھ لوگوں نے ایک ہائینا کو گاؤں میں گھومتے دیکھا جس کے بعد علاقے کے لوگوں میں خوف پیدا ہوا ہائینا کو ایک شکاری جانور سمجھا جاتا ہے جو انسانوں اور مویشیوں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔
القواریر قریے کی رہائشی ایک خاتون نے بتایا انہوں نے ہائینا کو گاوں اور اور گھروں کے قریب گھومتے دیکھا ہے۔
وائلڈ لائف پروٹیکشن ٹیموں سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ رہائشی علاقوں کے قریب جنگلی حیات کی نگرانی کے طریقہ کارکو فعال اور اس حوالے سے ضرور حفاظتی اقدامات کریں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں