Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں آج سونے کی قیمت کیا ہے؟

پاکستان میں سونے کی قیمت میں دو ہزار 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے کو 2,900 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت دو لاکھ 65 ہزار اور 900 روپے ہوگئی ہے۔ جبکہ جمعرات کو اس کی قیمت 2 لاکھ 63 ہزار روپے تھی۔
حالیہ اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 486 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 27 ہزار 966 روپے ہوگئی ہے۔ اس طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 2 لاکھ 8 ہزار اور 970 روپے رہی۔
دوسری جانب ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 50 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2,950 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت میں 42 روپے اضافے کے ساتھ اس کی نئی قیمت 2,529 روپے رہی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی میں فی اونس قیمت میں 51 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت 2 ہزار 566 ڈالر ہوگئی ہے۔

شیئر: