Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں سنیچر 4 اکتوبر کو سونے کی قیمت کیا رہی؟

پاکستان میں آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سنیچر کو 700 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 75 ہزار اور 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ جمعے کو اس کی قیمت 2 لاکھ 76 ہزار اور 200 روپے تھی۔
حالیہ کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 600 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے ہوگئی ہے۔ اس طرح بائیس قیراط سونے کے دس گرام کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار اور 514 روپے رہی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 3,050 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 2,614 روپے برقرار رہی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 ہزار 653 ڈالر ہوگئی ہے۔

شیئر: